اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید نوجوان محمد کیوان کا فقید المثال جنازہ

مقبوضہ فلسطینی شہرام الفحم میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید نوجوان محمد کیوان کے فقید المثال جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

اسرائیلی فورسز کی رکاوٹوں کے باوجود شہید نوجوان کے جنازے میں ہزاروں افراد  شرکت ہوئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 17 سال کے محمد کیوان بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے، محمد کیوان مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کے حق میں مظاہرے میں شریک تھے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد نوجوان زخمی بھی ہوئے تھے۔

مقبوضہ بیت المقدس سے 120 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ام الفحم شہر اسرائیل کے زیر قبضہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *