اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت جنگ بندی قوانین کی خلاف ورزی سے باز رہے۔
انتونیو گوتیرس نے کہا کہ اسرائیل ایئرپورٹ اور شہری آبادی پر فضائی حملے فوری بند کرے۔ حماس اور دیگر دھڑے بھی اسرائیلی شہروں پر راکٹ بازی بند کریں۔
انتونیو گوتیرس نے کہا کہ غزہ میں میڈیا اور اقوام متحدہ کے دفاتر پر حملے قابل تشویش ہیں۔ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے