غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں نے شدید بم باری کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے کم از کم 70 حملے کئے۔
خبرایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی میزائل انتہائی گنجان آباد ساحلی علاقے میں گرے۔
اسرائیل کے اس تازہ حملے سے قبل غزہ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ جنگ علاقے کو انسانی بحران سے دوچار کرسکتی ہے۔
علاوہ ازیں او آئی سی نے بھی اسرائیلی بمباری اور وحشیانہ حملوں کو روایتی قرارداد منظور کرکے نمٹادیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد209 ہو گئی جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات اور دیگر املاک تباہ ہوچکے ہیں