کندھ کوٹ میں جاگیرانی اور چاچڑ قبائل میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ

جاگیرانی اور چاچڑ قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

کندھ کوٹ میں درانی مہر تھانہ کی حدود کچے میں جاگیرانی قبائل نے چاچڑ قبائل کے لوگوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میںچاچڑ قبائل کے پانچ افراد جاں بحق جب کہ دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

دونوں قبائل میں تاحال فائرنگ جاری ہے جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *