چوہدری نثار کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

چوہدری نثار علی خان راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ فائل فوٹو ( سمیعز نیوز )

سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

سمیعز نیوز کے مطابق سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار علی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے، اور ذرائع پنجاب اسمبلی نے بتایا ہے کہ چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اسمبلی رکنیت کاحلف اٹھائیں گے۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق چوہدری نثار علی خان راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، اور انہوں نے تاحال اسمبلی رکنیت کاحلف نہیں اٹھایا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *