لارڈ گولڈ اسمتھ اسرائیل کی حمایت میں دیا گیا بیان واپس لینے پر مجبور

برطانیہ کےلارڈ گولڈ اسمتھ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے غیرجانبدارانہ بیان کے بعد اسرائیل کی حمایت میں دیا گیا بیان واپس لینے پر مجبور ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لارڈ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا  کہ کوئی بھی ملک کسی بھی تنظیم کی جانب سے معصوم شہریوں پر حملے برداشت نہیں کرسکتا تو اسرائیل کیوں کرے۔

ان کے بیان کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین پیچھے ہٹتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کریں، برطانیہ کو شہریوں کی اموات پر گہری تشویش ہے، کشیدگی میں فوری کمی چاہتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کے بیان کے بعد لارڈ گولڈ اسمتھ کو اسرائیل کی حمایت میں دیا گیا بیان مجبوراً ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *