غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، آج اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر میں دوسری بلند عمارت کو میزائل سے نشانہ بنا کرتباہ کردیا، تباہ کی جانے والی عمارت برج الجلاء غزہ پٹی کی دوسری بلند ترین عمارت ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے برج الجلاء کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی بمباری کے باعث عمارت زمین بوس ہوگئی۔
اسرائیلی فوج نے برج الجلاء کو نشانہ بنانے کی پیشگی دھمکی دی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق برج الجلاء کے رہائشیوں، دفاتر میں موجود افراد کو عمارت خالی کرنے کے لئے 10 منٹ کی مہلت دی گئی تھی۔
برج الجلاء میں رہائشی فلیٹس اور میڈیا ہاؤسز کے دفاتر تھے۔