نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں عید کے بعد پیر سے کاروباری مراکز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی چیئرمین اسد عمر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔
این سی او سی اجلاس میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں 17 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کے مطابق تمام دفاتر نارمل اوقات کار کے تحت 17 مئی سے 50 فیصد حاضری کے تحت کھولے جائیں گے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اجلاس میں انٹرسٹی اور انٹراسٹی ٹرانسپورٹ 16 مئی سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ انٹراسٹی، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ 17 کے بجائے 16 مئی سے بحال کی جائے گی
اسی طرح این سی او سی کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائے گی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس 19 مئی کو ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔
اس اجلاس میں عید کے دوران ایس او پیز عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تمام فریقین نے عملدرآمد یقینی بنانے کی کوششوں کو سراہا ہے۔
اجلاس میں عوام کی طرف سے ایس او پیز پر عملدرآمد کا اقدام سراہا گیا۔
این سی او سی کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے بعد فیصلے کیے گئے۔
این سی او سی نے عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھنے کی اپیل کی اور یہ بھی کہا کہ عوام ویکیسنیشن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کروائیں۔