عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کر دیا

samis news

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ تشدد سے تشدد جنم لیتا ہے، مقدس سرزمین عبادت کی جگہ ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ بیت المقدس تشدد کی نہیں عبادت کی جگہ ہے، کثیرالمذاہب اور کثیرالثقافتی شناخت والے مقدس شہر کا احترام اور بھائی چارہ قائم رکھنے کے لیے سب کو ایک مشترکہ قرارداد کی دعوت دیتا ہوں۔

samis news

گذشتہ شب مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کرنے والے نمازیوں پر اسرائیلی فوج نے اسٹن گرینیڈز اور ربر کی گولیاں فائر کی تھیں

مسجد اقصیٰ کے احاطے میں شدید جھڑپوں میں 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے، جمعہ کو بھی اسرائیلی فوج نے 300 فلسطینیوں کو زخمی کیا تھا۔

samis news

اس حوالے سے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس کل قاہرہ میں ہوگا جبکہ تیونس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھی ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *