حرم مکی کے سینئر مؤذن انتقال کر گئے

samis news

حرم مکی کے سینئر مؤذن شیخ عبدالرحمٰن العجلان 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر مؤذن شیخ عبدالرحمٰن العجلان قصیم کی عدالتوں کے سابق سربراہ بھی تھے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شیخ عبدالرحمٰن العجلان نے کورونا وبا کے دوران بھی آن لائن تدریس جاری رکھی۔

واضح رہے کہ سینئر مؤذن شیخ عبدالرحمٰن نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنی تمام توجہ شرعی علوم پر مرکوز کی اور اُنہوں نے خود کو مسجد الحرام میں تدریس کے لیے وقف کر لیا۔

شیخ عبدالرحمٰن العجلان نے تقریباً 35 برس سے زائد عرصے تک مسجد الحرام میں درس دیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *