کسٹمزائیر پورٹ کلکٹریٹ نے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پوسٹ آفس پر کارروائی کے دوران پشاور سے بیرون ملک جانے والے پارسل سے 1 کروڑ 90 لاکھ روپےمالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ ہیروئن بچوں کے کپڑے اور جیکٹس میں چھپائی گئی تھی۔
ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ پارسل بھیجنے والے کی گرفتاری کے لئے ایڈیشنل کلکٹر کسٹم کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی