وفاقی وزیر خرانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے کامیاب جوان کے ساتھ کسانوں کے لئے” کامیاب پروگرام لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت چھوٹے کسانوں کو 20لاکھ تک قرض دیا جائے گا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کا میاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی تقسیم کا عمل تیز کررہے ہیںجبکہ اب تک دس ہزار نوجوانوں کو قرض فراہم کردیا گیا ہے، یہ تعداد آنے والے تین سالوں تک لاکھوں میں ہونی چاہئے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نچلی سطح تک ترقی کے لئے کوئی بھی منصوبہ انقلابی حیثیت رکھتا ہے،ہم نچلی سطح تک لوگوں کو روزگار کے لئے بااختیار بنائیں گے، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے جارہے ہیں جن کا اثر فوری نظر آے گا۔لاکھوں کی تعداد میں قرضہ دیں گے تو معاشی ترقی تیز ہوگی