نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی ) نے عید پر 8 سے 16 مئی کا ہدایت نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق شمالی علاقہ جات میں تمام داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی تعداد بڑھائی جائےگی۔
این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا حکومتوں نے ذیلی اداروں کو ضروری ہدایات جاری کردیں، ضروری ہدایات عیدالفطر پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دی گئی ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ این ایچ اے اورایف ڈبلیو او کو ٹول پلازوں پر خصوصی آگاہی بینر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، جبکہ سیاحتی مقامات اور ہوٹلز کی بندش کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاحتی مقامات پر عوام کو اکٹھے نہ ہونے دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔