ایئرپورٹ کے قریب بنائے گئے قرنطینہ سینٹر سے کورونا کا مریض فرار

کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب بنائے گئے قرنطینہ سینٹر سےکورونا وائرس کا مریض فرار ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دبئی سے آنے والے 5 افراد کو کورونا سینٹر میں رکھا گیا تھا۔

وفاقی حکومت کے قرنطینہ سینٹر سے فرار  ہونے والا شخص کورونا وائرس کا مریض تھا، جس کی محکمہ صحت نے  تصدیق کردی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق  مریض کو ایئرپورٹ کے قریب بھٹائی آباد اسپتال کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *