اسپیس ایکس اسٹار شپ راکٹ کو دوبارہ زمین پر اتارنے میں کامیاب

اسپیس ایکس کمپنی پانچویں کوشش میں Starship راکٹ کو دوبارہ زمین پر اتارنے میں کامیاب ہوگئی۔ تاہم لینڈنگ کے بعد راکٹ میں معمولی آگ لگ گئی۔ جسے فوراً بجھا دیا گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ راکٹ کے انجن کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ اس سے پہلی چار کوششوں میں راکٹ میں دوران پرواز ہی آگ لگ گئی تھی اور یہ ناکام رہے تھے۔

اسپیس ایکس کمپنی چاند اور مریخ پر سامان اور خلاء بازوں کو بھیجنے کے لیے اسٹار شپ راکٹ بنا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *