پاکستان میں اب تک کتنے لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے؟ نئے اعداد و شمار سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک 30 لاکھ کے قریب لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے ویکسی نیشن مہم کے 4 مئی 2021 تک کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں دو لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔ اب تک مجموعی طور پر ملک بھر میں 29 لاکھ 67 ہزار 870 افراد کو کورونا ویکسین دی جا چکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *