Warning: Constant WP_DEBUG already defined in /home/samisnews/public_html/wp-config.php on line 157
والد ماں اور بہن کے بعد اداکارہ دپیکا پڈکون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا – Sami's News

والد ماں اور بہن کے بعد اداکارہ دپیکا پڈکون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

 بھارتی اداکارہ دپیکا پڈکون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

دپیکا پڈکون کا پورا گھرانہ ہی کورونا میں مبتلا ہے۔ پہلے ان کے والد پرکاش پڈکون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اس کے بعد ان کی والدہ اجالا اور چھوٹی بہن انیشا بھی کورونا میں مبتلا ہوئیں۔ اب اداکارہ دپیکا پڈکون خود بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکارہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں اس وقت کورونا کی بدترین لہر جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لوگ کورونا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 13 روز سے بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر تین لاکھ سے زائد لوگ کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *