پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت ،ڈیرہ غازی خان کی پہلی نجی یونیورسٹی غازی نیشنل انسٹیوٹ انجینئرنگ اینڈ سائنسز اور غازی نیشنل ہسپتال کے چیئرمین سردار عبدالکریم خان کھوسہ کے والد طویل علالت کے بعد ڈی جی خان کےمقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ،ان کی نماز جنازہ کل صبح ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جائے گی۔ سردار عبدالکریم خان کھوسہ کے والد گذشتہ کئی سالوں سے کینسر میں مبتلا اور ڈیرہ غازی خان کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،ماہ مبارک کی تیئسویں شب ان کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ان کی نماز جنازہ جمعرات کی صبح سمینہ چوک ملتان روڈ ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جائے گی ۔سردار عبدالکریم خان کھوسہ کے والد کے انتقال پر معروف سیاسی ،مذہبی،سماجی اور صحافتی شخصیات نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
Related Posts
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، سفارتخانے اوورسیز پاکستانیوں سے اپنا رویہ تبدیل کریں
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، سفارتخانے اوورسیز پاکستانیوں سے اپنا رویہ تبدیل کریں۔ وزیراعظم عمران خان […]
تاجر تنظیموں کا علماء کرام کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان
کراچی، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کی تاجر تنظیموں نے علماء کرام کی جانب سے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی حمایت […]
مہنگائی پر حکومتی بیانیہ لطیفہ بن گیا
مہنگائی پر حکومتی بیانیہ لطیفہ بن گیا مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ منہگائی پر حکومت کا بیانیہ ایک لطیفہ […]