فردوس عاشق اعوان اور اے سی سیالکوٹ میں تلخ کلامی کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں اے سی سونیا صدف کو ذمہ دار قراردیدیا گیا۔
واقعہ کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔تلخ کلامی کا واقعہ چند روز قبل سیالکوٹ کے رمضان بازار میں پیش آیا تھا۔فردوس عاشق اعوان رمضان بازار کے دورے کے لیے پہنچیں تو وہاں رکھے گئے پھلوں کی کوالٹی خراب تھی جس پر فردوس عاشق اعوان نے اے سی سونیا صدف کی سرزنش کی