حریت رہنما محمد اشرف صحرائی قابض بھارتی فوج کی قید میں انتقال کر گئے

 چیئرمین تحریک حریت محمد اشرف صحرائی دو سال جیل میں قید رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی 5 اگست 2019 کے بعد سے جیل میں تھے، سانس کی زیادہ تکلیف کے باعث انہیں مقبوضہ جموں کے ہسپتال داخل کروایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔قابض بھارتی فورسز نے 80 سالہ بزرگ حریت رہنما کو 2019 میں پبلک سکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے جموں کے کوٹ بلوال جیل میں قید کر دیا گیا تھا،اس دوران ان کے اہل خانہ کو بھی  ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی اشرف صحرائی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہیں چیئرمین تحریک حریت کی سری نگر میں تدفین کی اجازت نہیں دی جا رہی، امکان ہے کہ اشرف صحرائی کو کپواڑہ میں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ان کے صاحبزادے جنید صحرائی کو بھی کچھ عرصہ قبل بھارتی فوج نے شہید کردیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *