وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بہت دباو آئے کہ اسرائیل کو تسلیم کرلیا جائے لیکن پاکستان نے کہاکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی نہیں ہوسکتا اور فلسطین کو انصاف ملنے تک اسرائیل سے متعلق سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ان کا کہنا تھاکہ رمضان شروع ہوا تو اسرائیل نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے اور اذان دینے سے روکا، مسلم ممالک کو کم از کم فلسطین اور کشمیر کے لیے آواز تو اٹھانی چاہیے جبکہ کشمیر کمیٹی کی طرح پاکستان میں فلسطین کمیٹی بھی بنانی چاہیے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میںانہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ او آئی سی میں فلسطین اورکشمیر کے لیے آواز نہیں اٹھائی جاتی جبکہ پاکستان نے ماضی میں ہر مسلمان ملک کے انصاف کے لیے آواز اٹھائی، ماضی میں مسلم امہ کی مسلمان ممالک کے انصاف کیلئے کھڑے ہونا روایت رہی ہے۔شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ بھارت اور اسرائیل نے انسانی حقوق کے قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں، لگتا ہے امریکا میں صدر جو بائیڈن کے آنے سے خاص تبدیلی نہیں آئے گی، فلسطین سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ اورجو بائیڈن کے درمیان فرق نظر نہیں آرہا۔
Related Posts
ضلع بھر میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن
ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کی ہدایات پر ضلع بھر میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن پولیس تھانہ محمد پور کی ایس […]
خوشی ہے کہ اب 10 نمبر شرٹ شاہین پہنیں گے، شاہد آفریدی
خوشی ہے کہ اب 10 نمبر شرٹ شاہین پہنیں گے، شاہد آفریدی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اُن […]
تالا توڑ گینگ سرگرم
راجن پور میں تالا توڑ گینگ سرگرم کئی دوکاندار قمیتی سامان سے محروم دوکاندار حضرات خوف ہراس کا شکار ۔تفصیلات کے راجن پور سٹی پولیس […]