پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے پیپلز پارٹی کے ارکانِ پنجاب اسمبلی رئیس نبیل اور غضنفر علی نے ملاقات کی ہے
ملاقات کے دوران رئیس نبیل اور غضنفر علی خان نے وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اظہارِ اعتماد کیا۔
دونوں ارکانِ اسمبلی نےوزیرِاعلیٰ پنجاب کو حلقے کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا
اس موقع پر وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے دور دراز علاقوں کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالا تھا۔