بیلجیئم کے شہر برسلز میں منچلوں نے پارک میں پارٹی سجا کر کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا۔
کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس ایکشن میں آ گئی اور سرسبز میدان آنسو گیس سے بھر گیا۔
پولیس نے لاٹھی چارج اور پانی کی توپ کا بھی استعمال کیا، جس سے پارک میں ہونے والی پارٹی کا مقام میدان جنگ بن گیا، اور پابندیوں سے آزادی کا نعرہ لگانے والوں کی دوڑیں لگ گئیں