این اے 249میں ٹرن آؤٹ کم کیوں رہا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی بڑا دعویٰ

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ این اے 249 کی سیٹ پہلے بھی پیپلزپارٹی کے پاس رہی ہے ،یہ بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی جیت ہے ،کورونا وائرس رمضان اور شدید گرمی کی وجہ سے ووٹ ٹرن آؤٹ کم رہا ،دوبارہ گنتی کا کوئی مسئلہ نہیں، ری کاؤنٹنگ کےلئے تیار ہیں، تمام امیدواروں کے پاس فارم 45 موجود ہے، کہیں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

رہنما پیپلزپارٹی سیدناصرحسین شاہ نےکہاہےکہ این اے249کی سیٹ پہلےبھی پیپلزپارٹی کےپاس رہی ہے،یہ بلاول بھٹو زرداری کےوژن کی جیت ہے،حلقےمیں پانی بجلی کےمسائل ہیں ان کو  پیپلز پارٹی نےہی حل کرناہے،پورے ملک کامیڈیاوہاں موجودتھاکسی نےکوئی شکایت نہیں کی،کوروناوائرس رمضان اور شدید گرمی کی وجہ سےووٹ ٹرن آؤٹ کم رہا،دوبارہ گنتی کاکوئی مسئلہ نہیں،ری کاؤنٹنگ کےلئےتیارہیں،تمام امیدواروں کے پاس فارم 45 موجود ہے ، کہیں کوئی تبدیلی نہیں 

انہوں نےکہاکہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ سب مل کر رہیں ،2018ءمیں پی ٹی آئی کے جو ووٹ دکھائے گئے وہ کہاں گئے ، فیصلہ واوڈا نے تحریک انصاف کو بے نقاب کرنےمیں ہماری مدد کی ہے،تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ن)کے ووٹ بینک میں کمی آئی،مسلم لیگ(ن)کو پی ڈی ایم جماعتوں کی حمایت حاصل تھی،اس کے باوجود کم ووٹ حاصل کئے ،میاں شہبازشریف کے ووٹ کہاں گئے،ہم نے کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *