گڑھے میں 2بچے گرگئے، ایک کی لاش برآمد، ایک لاپتہ

کراچی میں نیو کراچی صبا سینما کے نالے سے بچے کی لاش اور ایک شخص زخمی حالت میں ملا ہے، ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے، اورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ لیاری میں ڈکیتی مزاحمت پہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق نیو کراچی صبا سنیما کے قریب 2بچوں سمیت 3افراد گہرے مین ہول میں گرگئے، ایک شخص کو زخمی حالت میں جبکہ ایک بچے کی لاش نالے سے نکال لی گئی تاہم ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے، ذرائع کے مطابق مین ہول سے تینوں افراد بہتے ہوئے نالے میں جاگرے

یہ بھی دیکھیں

https://www.samisnews.com/1345/
https://www.samisnews.com/aap-ki-awaz-jampur-college-me-bs-program-27-11-2018/

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خرم صادق نامی شخص جاں بحق ہوگیا، نامعلوم ملزمان نے مقتول کو قریب سے گولی ماری ہے۔

لیاری کے علاقے سنگولین میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تنویر اور نجیب نامی شخص زخمی ہوگئے،جبکہ سہراب گوٹھ کے قریب لاسی گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 4 سالہ بچی عائشہ زخمی ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *