دھاندلی کا ثبوت ملا تو سخت ایکشن لیا جائے گا، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو اس کو قانون کے مطابق سنا جائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک میں بیان میں کہا کہ دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے این اے 249 کے نتائج ماننے سے انکار کردیا اور 15پولنگ اسٹیشنز کے فارنزک آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

https://www.samisnews.com/%d9%be%d8%b1%d9%88%da%af%d8%b1%d8%a7%d9%85-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d9%b9%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7%d8%8c-%d9%85%d9%88%d8%b6%d9%88%d8%b9-%d8%b3%db%8c-%d8%ac%db%8c-%d8%a2%d8%a6%db%8c/
https://www.samisnews.com/samis-news-10-12-2019-samis-news-pakistan/

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر نے ڈی آر او دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو 190 پولنگ اسٹیشنز تک برتری حاصل تھی، تاخیر سے آنے والے نتائج میں ہم نیچے آئے۔

ادھر ایم کیو ایم کے رہنما عامرخان نے کہا ہے کہ ایک جماعت کو مخصوص انداز میں برتری دلا کر کیا ثابت کیا جارہا ہے؟ 

علاوہ ازیں پاکستان سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈی آراو آفس میں ڈرامہ چلایا گیا، پاک سرزمین پارٹی نتائج قبول نہیں کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *