کورونا ویکسین کی مزید 10 لاکھ ڈوز آج پاکستان پہنچ جائیں گی

کورونا ویکسین کی مزید 10 لاکھ ڈوز آج پاکستان پہنچ جائیں گی، 10 لاکھ سائنو فارم ویکسین پاکستان نے خریدی ہیں۔

پی آئی اے کے مزید 3 طیارے کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لینے چین پہنچ گئے۔

پہلا طیارہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے، دوسرا دوپہر ساڑھے بارہ بجے اور تیسرا طیارہ رات 12 بجے تک پہنچے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں منگل کو پہلی بار ایک لاکھ سے زائد افراد یعنی ایک لاکھ 17 ہزار 852 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، مجموعی طور پر 21 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

https://www.samisnews.com/%d8%aa%d8%ad%d8%b5%db%8c%d9%84-%d8%ac%d8%a7%d9%85-%d9%be%d9%88%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%aa%d9%85%d8%a7%d9%85-%d8%a7%d8%ad%d8%b3%d8%a7%d8%b3-%da%a9%d9%81%d8%a7%d9%84%d8%aa-%d8%b3%d9%86%d9%b9%d8%b1%d8%b2/

ادھر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین تیار کرنے کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا۔

حکام این آئی ایچ کے مطابق کورونا ویکسین کی تیاری کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، اس حوالے چینی ماہرین کی ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *