کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی

 کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر  شہر قائد کے مخصوص علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

آپ کو پسند آئے گی

https://www.samisnews.com/%d9%be%d8%b1%d9%88%da%af%d8%b1%d8%a7%d9%85%d8%a7%d8%ad%d8%aa%d8%b3%d8%a7%d8%a8%d8%8c-%d9%85%d9%84%da%a9-%da%a9%db%8c-%d9%85%d9%88%d8%ac%d9%88%d8%af%db%81-%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3%db%8c-%d8%b5%d9%88/

تفصیلات کے مطابق کراچی کےضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر نے  مختلف علاقوں کی یونین کونسلوں اور بلاکس میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت کورونا سے متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی۔ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں مائیکرو  سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 27 اپریل سے 11 مئی تک ہوگا۔ان چاروں ٹاؤنز میں کورونا کے 58 مریض موجود ہیں، ضلعی ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کے بعد مائیکرو  سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *