وفاقی کابینہ اراکین نصف سنچری مکمل

فائل فوٹو ( سمیعز نیوز )

نئے وزراء کے حلف اٹھانے کے بعدوزیراعظم عمران خان کی  وفاقی کابینہ میں ارکان کی تعداد 50 ہوگئی۔سمیعز نیوز کے مطابق تحریک انصاب کے رہنما فرخ حبیب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مقرر کردیئے گئے ہیں اور کابینہ ڈویژن نے فرخ حبیب کی بطور وزیر مملکت تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، فرخ حبیب کو اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔دوسری جانب عثمان ڈار کو بھی  دوبارہ وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر کردیا گیا ہے، جب کہ ڈاکٹر وقار مسعود وزیر اعظم کے معاون خصوصی خزانہ و ریونیو مقرر کئے گئے ہیں، وقار مسعود اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی ریونیو تھ کابینہ ڈویژن نے عثمان ڈار اور وقار مسعود کے بطور معاون خصوصی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں، جس کے بعد وفاقی کابینہ ارکان کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں 27 وزراء، چار  وزرائے مملکت، 15 معاونین خصوصی اور چار مشیران شامل ہیں

یہ بھی دیکھیں

https://www.samisnews.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%b3%d9%b9%db%8c%d9%84-%da%a9%db%92-%d8%a7%d9%93%da%a9%d8%b3%db%8c%d8%ac%d9%86-%d9%be%d9%84%d8%a7%d9%86%d9%b9%d8%b3-%da%a9%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d9%86/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *