بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے پلازما عطیہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
اداکارہ شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے بھائی سدھانتھ کپور کی پلازما عطیہ کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔
شردھا نے بھائی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے بھائی نے ابھی پلازما عطیہ کیا ہے۔‘
اداکارہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ میں ان سب لوگوں سے گزارش کرتی ہوں جو پلازما عطیہ کرسکتے ہیں وہ بھی عطیہ کریں۔‘
یہ بھی دیکھیں
خیال رہے کہ اداکارہ کے بھائی سدھانتھ گزشتہ سال دسمبر میں کورونا کا شکار ہوئے تھے اور اب انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بیماری سے لڑنے میں دوسروں کی مدد کے لیے اپنا پلازما عطیہ کریں