مریم نواز ضمانت کیس کی سماعت مؤخر

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہوسکی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ نے مریم نواز کیخلاف نیب کی اور ان کی شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نیب کیخلاف الگ الگ درخواستوں پر سماعت کرنا تھی لیکن بنچ کی عدم دستیابی پر مقدمات کی فہرست منسوخ کر دی گئی۔

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور مریم نواز نے اپنے جواب میں نیب کی درخواست کو بلاجواز قرار دیا ہے جبکہ مریم نواز کے شوہر اپنے خلاف ذرائع آمدن سے زیادہ کے اثاثے بنانے کی انکوائری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عبوری ضمانت پر ہیں اور ہائیکورٹ نے انہیں گرفتار نہ کرنے حکم دیا ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *