بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی۔
53 سالہ مادھوری ڈکشٹ نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگواتے ہوئے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ میں آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ جیسے ہی آپ کو موقع دستیاب ہو ویکسین لگوائیں۔
اداکارہ نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل بھی کی واضح رہے کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کیسز اور ہزاروں اموات کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ اب بھارت کی جانب ہوگئی ہے۔شوبز اور دیگر مشہور شخصیات کی جانب سے بھارت کے لئے امداد کا اعلان اور مدد کی اپیل بھی کی گئی ہے