فلپائن نے بھی بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگادی ہے۔ منیلا سے خبر ایجنسی کے مطابق بھارت سے آنے والے مسافروں پر 29 اپریل سے 14 مئی تک پابندی ہوگی۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ اردن، تھائی لینڈ، آسٹریلیا اور بیلجیئم بھی بھارت سے آنے والوں پر سفری پابندی لگا چکے ہیں۔
خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ اسپین نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈرڈ سے ہسپانوی حکومتی ترجمان نے کہا کہ بھارت سے اسپین آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ اسپین میں بھارت سے براہ راست کوئی پرواز نہیں آتی۔ تاہم بھارت سے دوسرے ممالک کے راستے اسپین آنے والے مسافروں پر قرنطینہ کی پابندی ہوگی۔