Warning: Constant WP_DEBUG already defined in /home/samisnews/public_html/wp-config.php on line 157
فروغ نسیم نے بشیر میمن کے الزامات مسترد کردئیے – Sami's News

فروغ نسیم نے بشیر میمن کے الزامات مسترد کردئیے

وزیر قانون فروغ نسیم نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیئے۔

فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بشیر میمن سے قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی۔ اعظم خان، شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی ایک ساتھ میرے دفتر نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان ایک مرتبہ قانونی اصلاحات پر بات کے لیے میرے آفس آئے تھے۔

وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان، اعظم خان یا شہزاد اکبر نے مجھے کبھی نہیں بتایا کہ انہوں نے بشیر میمن سے جسٹس عیسیٰ سے متعلق بات کی ہےواضح رہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا تھا کہ مجھے کہا گیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف انکوائری کریں، ہم فروغ نسیم کے آفس گئے، وزیر قانون بھی کنوینس تھے کہ انکوائری ہونی چاہیے، میں نے بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ ہمارے ٹی او آرز میں یہ نہیں آتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *