دستی بم حملہ ،چار افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع تربت کے بازار میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق دستی بم پھینکنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے الٰہ آباد ٹاون کے فٹبال گراونڈ میں دھماکے سے 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق الٰہ آباد ٹاون کے فٹبال گراونڈ میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کے دوران دھماکا ہوا تھا۔ دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکا خیزمواد تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پرچھپایا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *