جام پور ڈیرہ چونگی شیرو روڈ پر قائم یوٹیلٹی سٹور پر لوگوں کا بے انتہا رش عوام کی لمبی لائنیں ھائی کورٹ کے احکامات ھوا میں آڑے دیئے کوروناوائرس ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی کوروناوائرس ایس او پیز کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا
جام پور شہر میں کورونا کوروناوائرس پہلے ھی تیزی سے پھیل رھا ھے کئی اموات ھو چکی ھیں اور اس وقت کوروناوائرس کے 43 مصدقہ کیس بھی بتائے جا رھے ھیں مگر عوام کی طرف کورونا وبا کو سیریس نہیں لیا جا رھا انتظامیہ کی طرف سے کئی دوکانوں کو سیل اور کئی دوکانداروں کو جرمانے بھی کیئے گئے عوامی آگاہی کیلئے اسٹنٹ کمشنر جام پور نے عوام میں فری فیس ماسک بھی تقسیم کئے اور کئی دوسرے افراد اور انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی طرف سے فیض الحسن گدارہ صاحب بھی فری ماسک تقسیم اور آگاہی مہم چلا رھے ھیں مگر دوسری طرف عوام تمام ایس او پیز کو نظرانداز کر رھے ھیں خدارا احیتاط کریں حکومت کی طرف سے طے کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل کریں