امریکی صدر جو بائیڈن آج کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب کریں گے، کیپٹل ہل میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
کیپٹل ہل کے اردگرد 2 ہزار 250 نیشنل گارڈ اور اسٹیل کی باڑ اب بھی بدستور قائم ہے۔ اراکین کانگریس، سپریم کورٹ ججز، سرکاری حکام اور مہمانوں کی محدود تعداد شرکت کرے گی۔
اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کووڈ 19 کے پیش نظر کیا گیا ہے، سیکورٹی کا پہلو بھی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس پر دھاوا بول دیا تھا۔ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔