کورونا کے 1084 نئے مریضوں کی تشخیص، 19 کا انتقال، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14465 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 1084 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 4624 ہوچکی ہے۔ آج مزید 626 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 263265 ہوچکی ہے۔ اس طرح اب تک 3592645 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 280355 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 12466 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 11893 گھروں میں، 8 آئسولیشن سینٹرز میں اور 565 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 541 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 46 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 1084 نئے کیسز میں سے 468 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 279، ضلع جنوبی 80، ضلع وسطی 58، ملیر 31، ضلع غربی 17 اور کورنگی میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 138، سکھر 96، کشمور 37، شہید بے نظیر آباد 32، نوشہرو فیروز 31، عمر کوٹ 30، گھوٹکی 28، مٹیاری 27، ٹنڈو محمد خان 25، بدین 22، میرپور خاص 21، لاڑکانہ 18، خیرپور 17، سانگھڑ 13، قمبر 15، جامشورو 9، ٹنڈو الہیار 7، شکار پور 5 جبکہ جیکب آباد اور ٹھٹھہ میں 1۔1 کیس سامنے آیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *