بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے زندگی گزارنے کچھ اہم اسباق اپنی اہلیہ سے سیکھے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نک جونس نے ایپل پوڈ کاسٹ کے دوران اعتراف کیا کہ پریانکا چوپڑا نے انھیں سکھایا ہے کہ چیزوں کو آسان لیں۔
پوڈ کاسٹ کے دوران نک کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی آپ کو تیز ہونے کے لیے آہستہ ہونا پڑتا ہے، اور یہ سب چیزیں مجھے پریانکا نے سکھائی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں نے پریانکا سے جو کچھ بھی سیکھا ہے میرا خیال ہے کہ وہ بہت ضروری تھا۔
پریانکا سے متعلق اپنے ساتھ کے بارے میں نک جونس کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا تھا کہ ہم سیٹل ہوگئے، اور زندگی بہت سادہ سی چیز ہے۔