ڈی پی او فیصل گلزار کا راجن پور رمضان بازار کا سرپرائز وزٹ’سکیورٹی صورتحال سمیت کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا وہاں پر موجود سٹاف کوسختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے احکامات صادر کیے۔ ڈی پی او نے ایک ایک سٹال پر خود جاکر دوکانداروں اور وہاں پر موجود افراد کو کورونا سے بچاؤ اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنے کا کہا رمضان بازار میں بغیر ماسک کے موجود افراد میں پولیس کی جانب سے فری فیس ماسک بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ شہری رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز کا خا ص خیال رکھیں سماجی فاصلہ اور فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں تاکہ کورونا جیسی خطر ناک بیماری سے محفوظ رہا جا سکے