جاوید لطیف کی ضمانت خارج جاوید لطیف گرفتار

لاہور کی عدالت میں مسلم لیگ نون کے رہنما جاویدلطیف کے خلاف ریاست مخالف کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے جاوید لطیف کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف کا متنازع بیان اپنے لیڈر کی محبت میں حدود سے تجاوز کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف کے بیان کی سی ڈی کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، پراسیکیوشن کا کیس قانون کے تمام تقاضوں کے مطابق ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ اس مرحلے پر جاوید لطیف کی ضمانت نہیں بنتی، جاوید لطیف کے کیس میں لگائے گئے سیکشن قابلِ ضمانت نہیں۔

پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے سوال کیا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، کیا اپنی ماں کے متعلق ایسی زبان استعمال کی جا سکتی ہے؟

سرکاری وکیل نے یہ بھی کہا کہ پچھلی سماعت پر بتایا گیا تھا کہ جاوید لطیف کو کورونا ہو گیا ہے، ایجنسیز کی رپورٹ ہے کہ کورونا کا شکار ہونے کے باوجود جاوید لطیف قرنطینہ نہیں ہوئے۔ عدالت  نے جاوید لطیف کی ضمانت خارج کرنے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *