بالی ووڈ کی معروف اداکارہ الیانا ڈی کروز نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہیں بچپن سے ہی جسمانی خدوخال کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
الیانا ڈی کروز نےبتایا کہ ’انہیں وہ دن یاد ہیں اور اُن کے لیے یہ ایسا ہے جیسے کہ یہ ابھی کل کی بات ہو، یہ اُن کی زندگی میں بالکل گہرے داغوں کی طرح ہے کیونکہ وہ اُس وقت صرف 12 سال کی تھیں جب انہیں جسمانی خدوخال کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔‘
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’وہ ابھی لڑکپن میں ہی تھی کہ انہیں عجیب و غریب تبصروں کا نشانہ بنایا گیا اور لوگوں نے اُن کی جسامت کے بارے میں کافی نازیبا الفاظ میں باتیں بھی کیں۔‘
الیانانے کہا کہ ’آپ کو لگتا ہے کہ آپ ٹھیک ہیں اور پھر اچانک آپ کے پاس لوگ مسلسل آپ کے بارے میں جس طرح کی باتیں کرتے ہیں اور آپ ان کی باتوں پر یقین کرنے لگتے ہیں جو وہ کہہ رہے ہوتے ہیں، لہٰذا وہ سمجھتی ہیں کہ یہ یادیں اُن کی زندگی میں بالکل گہرے داغوں کی طرح ہیں کیونکہ وہ اَن باتوں کو اتنے سالوں سے سنتی چلی آرہی ہیں۔‘
اداکارہ الیانا ڈی کروز نے خود پر ہونے والی تنقید کا سامنا کرنے اور خوش رہنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ’ایسےمیں اپنے آپ کو یہ یقین دلانے کے لیے بہت ہمت چاہیے ہوتی ہے کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں اس سے آپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے اور سب سے اہم یہ ہے کہ آپ اپنے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں اور یہ وہ چیز ہے جو میں اپنے آپ کو ہر دن سمجھاتی ہوں۔‘
34 سالہ اداکارہ لیانا ڈی کروز نے کہا کہ ’اتنے برسوں کے دوران انہیں یہ احساس ہو گیا ہے کہ کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا ہے، جس لمحے آپ کو اس بات کا احساس ہوگا آپ اُس ہی لمحے سکون میں آ جائیں گے آپ کی دماغی حالت بہتر ہوجائے گی