وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ کالعدم مذہبی تنظیم کے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے، ہم نے یہی کہا کہ اس مسئلے کے بہت سے اثرات سامنے آئیں گے،حکومت یہ سب کچھ اکیلے نہیں کر سکتی، معاملے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا،کالعدم ٹی ایل پی پرعائد پابندی ہٹانے کا کوئی وعدہ نہیں کیا ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے ہم نے یہی کہا کہ اس مسئلے سے بہت اثرات آئیں گے، حکومت یہ سب کچھ اکیلے نہیں کر سکتی معاملے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، آپ کا موقف قانون کے سامنے لائیں گے یہی دونوں کے لئے قابل قبول تھا، تمام جماعتوں کو اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کسی ایک پارٹی کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے، اس مسئلے پر توجہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ قرارداد پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے تھا،مظاہرین کا یہی مطالبہ تھا کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لایا جائے جو ہم نے پورا کیا، ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کا کوئی وعدہ نہیں کیا، یہ ایک قانونی معاملہ ہے، اس پر ٹی ایل پی اپیل دائر کرے۔
Related Posts
ظل سبحانی کی زمنیوں کی نیلامی ایک ابتداء ہے ان سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کریں گے۔ فردوس عاشق اعوان
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ ظل سبحانی دوئم بیرون ملک فرار ہونے کے صدمے سے دوچار ہیں […]
روس میں غیر ملکی کوبغیر ویزے آنے کی اجازت
اگلے ماہ ہونے والے یورو کپ کے لیے غیر ملکی تماشائیوں کوبغیر ویزے سینٹ پیٹرس برگ آنے کی اجازت دی جائے گی۔ روس کی لوکل […]
فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں نیب نے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لیے
فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں نیب نے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لیے۔ نیب کے ذرائع کا […]