مسلسل 15 سال تک ملازمت سے غیر حاضر رہنے کے باوجود تنخواہ وصول کرنے والا شخص آخرکار قانون کی گرفت میں آگیا

مسلسل 15 سال تک ملازمت سے غیر حاضر رہنے کے باوجود تنخواہ وصول کرنے والا اطالوی شخص آخرکار قانون کی گرفت میں آگیا۔  

اٹالین میڈیا کے مطابق شہری سلواٹور شوماکے پر دھوکا دہی، رشوت، اختیارات کے بے جا استعمال جیسے دیگر مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق وہ پگلائسے ہسپتال میں ملازم تھا اور اس نے 2005ء سے ہسپتال کی شکل نہیں دیکھی تھی۔ اس دوران اس نے ہرماہ تنخواہ وصول کی جس کا تخمینہ  ساڑھے سات لاکھ امریکی ڈالر (تقریباًنو کروڑ روپے ) لگایا گیا۔  اپنی عدم موجودگی میں اس نے نصف تنخواہ اپنے سپروائزر کو دی تاکہ وہ خاموشی سے اس کی حاضری لگاتا رہے۔ مالی معاملات کی تحقیق کرنے والے اطالوی پولیس افسران نے ہسپتال سے اس کی شفٹ، حاضری کی تفصیلات اور دیگر افراد سے بیانات بھی لیے ہیں۔حال ہی میں اٹلی کی حکومت نے اپنے کام سے غیرحاضر ملازموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے،اس شہری کو ابھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس نے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے اسے 20 دن دیئے ہیں۔ اس کی روشنی میں ہی گرفتاری کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آپ کو پسند آئے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *