زمبابوے کی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4 افراد ہلاک

زمبابوے کی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں عملے کے تین افراد اور ایک کمسن ہلاک ہوگیا۔

زمبابوے کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔ جہاز میں دو پائلٹ اور ایک ٹیکنیشین سمیت تین افراد سوار تھے۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر اچانک ریڈار سے غائب ہوکر ہرارے کے نواحی علاقے میں گھر پر گرکر تباہ ہوا۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *