
اسسٹنٹ کمشنر جام پور نے صحافیوں پر پوری تحصیل جام پور کے احساس کفالت سنٹرز پر پابندی لگادی جبکہ دوسری طرف تحصیل جام پور کے تمام احساس کفالت سنٹرز پر کرپشن عروج پر۔ ریٹیلر ٹائیگر فورس، ایجنٹوں اور پولیس ملازمین کے ذریعے ہر خاتون سے 5 سو روپے سے 1 ہزار روپے ناجائز کٹوتی کرنے لگے۔ضلعی انتظامیہ ، پولیس عملہ خاموش تماشائی۔ اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد و اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینطیر انکم سپورٹ پروگرام خرم کو شہریوں اور صحافیوں کی نشاندہی کے باوجود کاروائی کرنے سے گریزاں۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان و ڈی سی راجن پور سے کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق۔ احساس کفالت کی معاونت سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت حکومت پاکستان کی طرف سے غریب خواتین میں 12 ہزار روپے امداد دینے کا سلسلہ جاری ہوا جس کے لئے جام پور بوائز ہائی سکول جام پور اور کامرس کالج نزد ججز کالونی ،ہائیر سیکنڈری سکول محمدپوردیوان داجل میں سنٹر قائم کئے گئے۔ ابتدائی مراحل میں ایچ بی ایل ایجنٹ راشد منیر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ریٹیلروں کو ٹھیک لوکیشن نہ دی گئی اوپر سے ایجنٹ مافیا نے ریٹیلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیا جس کی وجہ سے احساس کفالت سنٹرز کامرس کالج و بوائز ہائی سکول داجل اور محمدپوردیوان میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی۔ ریٹیلروں نے ٹائیگر فورس اور ایجنٹوں کے ذریعے ہر خاتون سے 5 سو روپے سے 1 ہزار روپے ناجائز کٹوتی کرنے کے ساتھ ساتھ خود کٹوتیاں کرنے لگے۔ خواتین کو 12 ہزار روپے ہاتھ میں تھما کر فوٹو لینے کے بعد 500 روپے کاٹ کر 11500 روپے دیکر روانہ کردیا جاتا۔ جبکہ دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر جام پور نے آزادی اظہار رائے پر ڈاکہ مارتے ہوئے صحافیوں پر احساس کفالت سنٹرز میں آنے پر پابندی لگادی ۔
میڈیا نے جب سپیشل برانچ اور پولیس کو احساس کفالت سنٹرز پر کرپشن کے ثبوت دکھائے تو سپیشل برانچ اور پولیس عملہ خاموش تماشائی بنا رہا۔ گزشتہ اتوار کو ڈی سی راجن پور کے رمضان بازار وزٹ میں احساس سنٹر میں کرپشن کے بارے بتایا گیا تو ڈی سی راجن پور نے اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد کو ہدایت جاری کی کہ فوری ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں اور دونوں سنٹروں میں سے ٹائیگر فورس کو ہٹادیا جائے مگر اسسٹنٹ کمشنر جام پور نے نہ تو کاروائی کی اور نہ ہی ٹائیگر فورس کو ہٹایا بلکہ مزید ٹائیگر فورس کو تعینات کردیا۔ بعد ازاں گزشتہ روز محمد عثمان نے خواتین سے 500 روپے کٹوتی کرلئے جو بعد ازاں میڈیا کو علم ہونے پر فوری خواتین کو ریکوری دے دی۔ اس کے علاؤہ دوسرے سنٹرز کامرس کالج،ہائیر سیکنڈری سکول محمدپوردیوان میں بھی خواتین سے ریٹیلرز اور دیگر کی کٹوتیاں جاری تھیں۔ اس بارے اسسٹنٹ کمشنر جام پور و اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینطیر انکم سپورٹ پروگرام فرخ کو شہریوں اور صحافیوں کی نشاندہی کے باوجود کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان و ڈی سی راجن پور سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جام پور کے خلاف ٹائیگر فورس کے رکن نے وزیر اعظم شکایت سیل کو درخواست بھی ارسال کر رکھی ھے


آپ کو پسند آئے گی