Warning: Constant WP_DEBUG already defined in /home/samisnews/public_html/wp-config.php on line 157
اسلامی تعلیمات کو نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا : چوہدری پرویز الہٰی – Sami's News

اسلامی تعلیمات کو نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا : چوہدری پرویز الہٰی

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی فائل فوٹو ( سمیعز نیوز )

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات اور تاریخ نکالنے کی اقلیتی کمیشن کی سفارشات نہایت نامناسب ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا ۔چوہدری پرویزالہٰی سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے ملاقات کی۔اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ ایکٹ پر سیاسی و مذہبی جماعتوں اور اقلیتی ارکان کے دستخط موجود ہیں، ملک اسلام کی وجہ سے قائم ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت اسلام، آئین اور ریاست پاکستان کی ذمے داری ہے، ملک کی اکثریت کے حقوق کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *