پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کے اوقات تبدیل کردیئے گئے، یاسمین راشد

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرر کے اوقات تبدیل کردیے گئے ہیں جبکہ سینٹرز 2 شفٹوں میں کام کریں گے  ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پہلی شفٹ صبح 10 سے سہ پہر3 بجے تک ہوگی۔دوسری شفٹ افطار کے بعد رات ساڑھے8 سے12 بجے تک ہوگی۔ این سی او سی نے ملک بھر میں ویکسی نیشن کے یکساں اوقات نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 870 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 10.90 فیصد ہے۔ کورونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 81 اموات، خیبرپختونخوا میں 39 اموات ہوئیں۔ سندھ 14، اسلام آباد 3 ،آزاد کشمیر میں 6 ،بلوچستان میں 1 مریض کا انتقال ہوا۔وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار 842 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *