
سندھ پولیس کی وردی میں روجھان کی حدود میں ڈکیتی اور اغواء کی وارداتیں کرنے والے گینگ کا سرغنہ ڈکیتی شدہ رقم مبلغ 5 لاکھ روپے سمیت دھر لیا گیا

ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کی جانب سے ایس ڈی پی او روجھان چوہدری فیاض الحق کی سربراہی بنائی گئی خصوصی پولیس ٹیم کی کاوشوں سے گینگ کے سرغنہ خالد حسین ولد حسین بخش کو سندھ کے علاقہ شکار پور سے گرفتار کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق ملزم خالد حسین نے اپنے ساتھیوں سمیت سندھ پولیس کی وردی میں روجھان کی حدود میں واردات کے دوران دھوکے سے ٹریکٹر ڈرائیور کو یرغمال بنا کر اس کے قبضہ سے ٹریکٹر ، نقد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے جسکا مقدمہ نمبر 29/21 تھانہ روجھان میں درج کیا گیا تھا ۔ ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واردات کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ ڈی لی او راجن پور کی سربراہی میں پولیس ٹیم روجھان نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شکار پور سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم اپنے گینگ کا سرکردہ کارندہ ہے جس کے قبضہ سے مقدمہ نمبر 29/21 میں چھینی گئی رقم اور ٹریکٹر کی مد میں مبلغ 5 لاکھ روپے ریکور کر لیئے گئے۔

اس موقع پر ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ راجن پور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے ایسی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے راجن پور پولیس ایک جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ کئی عرصہ سے مطلوب ملزم کی سندھ کے شہر شکار پور سے گرفتاری راجن پور پولیس کی پروفیشنل قابلیت کا نتیجہ ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان راجن پور پولیس
