کیٹی پرائس نے ساتویں منگنی کرلی

معروف برطانوی ماڈل کیٹی پرائس نے اپنے قریبی دوست اور سابقہ محبت کارل ووڈز سے ساتویں بار منگنی کرلی ہے۔

سابق گلیمر ماڈل،  پانچ بچوں کی والدہ کیٹی پرائس نے ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے کہ انہوں نے  قریبی دوست اور سابقہ محبت کارل ووڈز کے پرپوزل پر ہاں کہہ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

https://www.samisnews.com/%da%88%db%8c%d8%b1%db%81-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a7%d8%b9%db%8c%d9%84-%d8%ae%d8%a7%d9%86-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%d9%85%d9%88%d8%a8%d8%a7%d8%a6%d9%84-%d9%be%d8%b1-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d9%86/

انہوں نے اس سے متعلق  بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم اس بارے میں بہت دیر سے سوچ رہے تھے، لہٰذا وہ جانتی تھیں کہ کارل انہیں پرپوز کرنے والے ہیں لیکن انہیں یہ پتہ نہیں تھا کہ کب، یہ اُن کے لیے  حیرت انگیز تھا، کارل نے اس بارے میں اُن کے والدین کی بھی اجازت مانگی۔‘

واضح رہے کہ کیٹی کے تیسرے شوہر کیران ہیلر سے طلاق کے حتمی فیصلے کے چھ ہفتوں بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

https://www.samisnews.com/%d9%84%d8%a7%db%81%d9%88%d8%b1%d8%8c-%d8%ac%d8%a7%d8%a6%db%8c%d8%af%d8%a7%d8%af-%da%a9%db%92-%d8%aa%d9%86%d8%a7%d8%b2%d8%b9-%d9%be%d8%b1-%d8%a8%db%8c%d9%b9%db%92-%d9%86%db%92-%d8%a8%d8%a7%d9%be-%da%a9/

کارل نے مبینہ طور پر کیٹی پرائس کے لیے10,000 ڈالر کی انگوٹھی خریدی ہے

کیٹی پرائس اس سے قبل پیٹر آندرے سے 2005 سے 2009 تک ، ایلیکس ریڈ 2010 سے 2012 تک اور کیران ہیلر سے 2012-2021 تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *